ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانچویں، آٹھویں اور نویں کے بورڈ امتحانات پر اب سپریم کورٹ نے لگائی روک؛ حکومت کو کرنا پڑا امتحان ملتوی

پانچویں، آٹھویں اور نویں کے بورڈ امتحانات پر اب سپریم کورٹ نے لگائی روک؛ حکومت کو کرنا پڑا امتحان ملتوی

Wed, 13 Mar 2024 09:53:26    S.O. News Service

نئی دہلی۔ 12 مارچ (ایس او نیوز ) سپریم کورٹ نے منگل کے روز کرناٹک میں 9,8,5اور 11 ویں جماعت کے لئے جاری بورڈ امتحانات پر روک لگا دی جس کے بعد حکومت کرنا ٹک کی طرف سے ان امتحانات کو ملتوی کر دینے کا حکم جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متل پر مشتمل بینچ نے 7 مارچ کو کرنا ٹک ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بینچ کی طرف سے سنائے گئے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا جس میں ہائی کورٹ کے واحد جج کی بینچ کی طرف سے بورڈ امتحان کو روک دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

سپریم کورٹ نے ڈیویژنل بینچ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کرناٹک کی پرائیویٹ اسکولوں اور والدین کی انجمنوں کی طرف سے دائر کی گئی خصوصی عرضیوں کو سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمی نے ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بینچ سے کہا کہ اس معاملہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے دائر کی گئی عرضی کی سماعت کو پہلے مکمل کر لیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے بورڈ امتحان پر لگی روک کو ہٹانے ہائی کورٹ کی ڈیویژنل بینچ کے فیصلہ پر روک لگا دی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ جب تک کہ ڈیویژنل بینچ اس معاملہ پر فیصلہ نہ دے حکومت امتحانات کا اہتمام نہ کرے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے استدلال کیا گیا کہ طلباء کو بورڈ امتحان پاس کرنے کی کو ئی ضرورت نہیں یہ صرف طلباء کو 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان کیلئے تیار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اس پر سپریم کورٹ نے تبصرہ کیا کہ اس سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ آرٹی ای قانون میں اس پر روک ہے۔ اگر پاس ہونے کی ضرورت نہیں تو پھر طلباء امتحان کیوں لکھیں۔ آر ٹی ای قانون کی دفعہ 30 کے تحت بنیادی تعلیم کی تکمیل تک کسی بچے کو کوئی بورڈ امتحان پاس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کا یہ استدلال تھا کہ یہ امتحان نہیں بلکہ ایک مجموعی تجزیہ ہے تاکہ اس کے ذریعے طلباء کو 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان کیلئے تیار کر سکیں۔ لیکن عدالت کو اس سے مطمئن نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے کہا کہ امتحان ہو یا جائزہ اسے بورڈ کی طرف سے کروایا جارہا ہے۔

امتحان ملتوی: عدالت عظمی کے فیصلہ کے فوری بعد کرنا ٹکا اسکول کو الٹی اسیسمنٹ اینڈ اکریڈی ٹیشن کونسل نے ان امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ کونسل کے چیر مین نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ 13 اور 14 مارچ کو ہونے والے 5 ویں جماعت کے اور 13 تا 16 مارچ کو ہونے والے 8 ویں اور 9 ویں جماعت کے 2-SA امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔


Share: